For Contact Us
Go to Contact Page
or
Mail:contact@makhdoomashraf.com
Cal:+91-9415721972

خطابِ جہانگیری


حضرت شیخ کو بڑی تمنّا تھی کہ اپنے محبوب مرید حضرت غوث العالم کے لیے کوئی لقب تجویز فرمائیں، مگر انتظار تھا کہ غیب سے کوئی خطاب عطا ہو، چنانچہ شعبان المعظم کی پندرہویں مبارک رات کو حضرت شیخ نے اوراد ووظائف سے فارغ ہوکر مراقبہ فرمایا ، صبح ہوتے ہی درودیوار سے جہانگیر جہانگیر کی نداآئی ، حضرت شیخ نے اسی وقت غوث العالم کو یاد فرمایا، غوث العالم اپنے حجرے میں ذکروفکر کے اندرمشغول تھے، شیخ کی خدمت میں حاضر ہوئے، تو شیخ نے فرمایا کہ ”اے فرزند اشرف! خطاب جہانگیر برتو مبارک باشد“ اے فرزند اشرف! جہانگیر کا خطاب تم کو مبارک ہو۔ نماز فجر کے بعد حضرت شیخ حسب معمول سب سے مصافحہ فرمایا اورسب لوگ ایک دوسرے سے مصافحہ کرنے لگے، اس دن جو بھی سید اشرف سے مصافحہ کرتا وہ یہی کہتا کہ خطابِ جہانگیر مبارک ہو، اس وقت حضرت غوث العالم نے یہ اشعار پڑھے -o
مُرا از حضرت پیر جہاں بخش
خطاب آمد کہ اشرف جہانگیر
کنوں گیرم جہانِ معنوی را
کہ فرماں آمد از شاہم جہانگیر
ترجمہ: مجھے دنیا بخشنے والے پیر نے جہانگیر کے لقب سے خطاب دیا ہے اب میں روحانی دنیا پر حکومت کروں گا؛کیوںکہ میرے بادشاہ کا فرمان ہے کہ میں دنیا پر حکومت کروں۔



Islamic SMS/Messages/Post

For this type of post


Go to Blogs